29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کے قانون پر عملدرآمد کیلئے درخواست کی...

لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کے قانون پر عملدرآمد کیلئے درخواست کی سماعت دو ہفتہ کیلئے ملتوی کردی

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کے قانون پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتہ تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے 2022 میں قانون بنایا گیا۔ قانون بننے کے بعد ابھی تک رولز نہیں بنائے گئے۔ قانون کے مطابق نوکریوں میں کوٹہ پر بھرتیاں نہیں کی جا رہی۔ معذور افراد کو اداروں اور مختلف مقامات پر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

- Advertisement -

عدالتی حکم کے باوجود معذور افراد کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معذور افراد کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر وضاحت طلب کرئے۔ عدالت نے فریقین سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتہ تک ملتوی کردی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589697

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں