20.5 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست...

لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست نمٹا دی

- Advertisement -

لاہور۔24مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پی ایم ڈی سی کے وکیل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سوموار کو سماعت پر درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں بے پناہ فیسوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے لہذا اضافے کو کالعدم قرار دیاجائے ۔

- Advertisement -

دوران سماعت وکیل پی ایم ڈی سی نے عدالت کو بتایاکہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہم ایم کیٹ لے رہے ہیں، فیسوں کا نیا قانون آچکا ہے ہم اس کے تحت فیسیں لے رہے ہیں، فیسیں 2012 کے رولز کے تحت لینے کا قانون ختم ہوچکا ہے۔ عدالت نے پی ایم ڈی سی کے وکیل کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575815

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں