لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی قانون کے سیکشن تین کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کرکے سماعت12مارچ تک ملتوی کردی

38

لاہور۔18فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی قانون کے سیکشن تین کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کرکے سماعت12مارچ تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ نظر بندی کے قانون کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اس قانون کا استعمال کیا جا رہا ہے جب بھی کوئی ریلی یا سیاسی ایکٹیویٹی کا اعلان ہوتا ہے تو حکومت کی جانب سے رہنمائوں اور کارکنوں کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔