- Advertisement -
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔
عدالت نے قرار دیاکہ پہلے فریقین کا موقف سن لیں پھر فیصلہ کریں گے ۔جسٹس فاروق حیدر نے تمام فریقین سے 3ہفتوں تک جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اورپی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
- Advertisement -
جمعہ کو سماعت پر درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے دلائل دئیے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554144
- Advertisement -