29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ کا تین سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا تین سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تین سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تعیناتی کے منتظر فیض الحسن کو ملتان تبدیل کر کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ تعینات ،علی نواز سینئر ایڈیشنل رجسٹرارملتان بینچ کو لاہور ہائیکورٹ لاہور تبدیل کر دیا گیا جبکہ نعیم احمد کو جج بینکنگ کورٹ نمبر 1گوجرانوالہ سے ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 21مئی تک اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر چارج سنبھال لیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں