لاہور۔25نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے شہری منیر احمد کی درخواست پرسوموار کو ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کی شق چار آئین سے متضاد ہے، الیکشن کمیشن کے پاس عدالتی اختیار نہیں ہے اسی لیے کسی کو نااہل نہیں کرسکتا لہذا عدالت درخواست کو منظور کرے۔
عدالت نے درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔