لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی

180
عدالت نے نہر کی کھدائی و پرانے درخت کاٹنے کے حوالے سے سیکرٹری ایریگیشن و محکمہ پی ایچ اے سے جواب طلب کرلیا
اپیلیٹ ٹربیونل نے این اے 129 لاہور سے میاں اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالت نے دائر اپیل پر 7 جنوری کے لئے ریٹرننگ افسر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ٹربیونل کے روبرو عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف اور ملک جواد اصغر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہوئے ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے