لاہور ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے چار ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

131

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے چار ایڈیشنل ججز نے بدھ کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نئے ایڈیشنل ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیا ۔

حلف اٹھانے والے ججوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔ حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لانج (کامن روم) میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلا نئے ججوں کی فیملی ممبران نے شرکت کی۔

ان چار نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 47 ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں 34 مستقل جبکہ ایڈیشنل ججز کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔