40.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور ہائیکورٹ کے 26ججز آئندہ ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے،روسٹر...

لاہور ہائیکورٹ کے 26ججز آئندہ ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے،روسٹر جار

- Advertisement -

لاہور۔17مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 26ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ نئے ترمیم شدہ روسٹر کے مطابق 12ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر جبکہ 26 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر کیسز پر سماعت کریں گے۔

روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جو 5جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ اہم بنچز میں جسٹس عالیہ نیلم و جسٹس عبھر گل خان (مختلف کیسز)جسٹس شہباز رضوی و جسٹس طارق محمود باجوہ (نیب و انسداد دہشت گردی)جسٹس شمس محمود مرزا و جسٹس عابد حسین چٹھہ (بینکنگ و کمرشل اپیلیں)جسٹس فاروق حیدر و جسٹس علی ضیا باجوہ (قتل و فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598099

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں