27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ کے 8جوڈیشل افسران پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات

لاہور ہائیکورٹ کے 8جوڈیشل افسران پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات

- Advertisement -

لاہور۔14مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سینئر جوڈیشل افسران کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں مختلف انتظامی اور تربیتی عہدوں پر تعینات کر دیا جس کے مطابق ان افسران کی تقرری دو سال کی مدت کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے جو ان کے موجودہ اسکیل اور تنخواہ کے مطابق ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری کئے گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ فیصل آباد ڈاکٹر محمد اقبال کو ڈائریکٹر اکیڈمک پروگرام تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد عطا ربانی کو ڈائریکٹر آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ندیم انجم (وہاڑی)، شاہد حسین(فیصل آباد)، ندیم اختر تبسم (قصور)اور سائمہ حسنین (مظفرگڑھ)کو سنیئر انسٹرکٹرز کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ سول جج جڑانوالہ عمر دراز ہرل کو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں