27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور ہائیکور ٹ نے پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکور ٹ نے پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی

- Advertisement -

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس طارق ندیم نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر درخواست گزار کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہی کے خلاف 32 مقدمات درج ہیں۔

- Advertisement -

تاہم درخواست گزار کے وکیل نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں