لاہور۔11فروری (اے پی پی):لاہو رہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کل بروز بدھ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ صنم جاوید ایک سماعت پر9 مئی کے دو مقدمات میں اے ٹی سی لاہور میں پیش نہ ہو سکیں، اے ٹی سی لاہور نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے صنم جاوید کے ضامن جاوید اقبال کی جانب سے دیئے گئے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔