لا ہور سمیت شمال مشرقی و مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

288
PDMA

لاہور۔13جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت شمال مشرقی اور مشرقی پنجاب میں آندھی،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم صوبے کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ 38سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 93فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریونیو سوسائٹی میں88، سید مراتب علی روڈ105،سی ای آر پی آفس119،آرک اسٹیشن ون 92،عسکری ٹین 86،پاکستان انجینئرنگ سروسز 110، یو ایس قونصلیٹ134 اور شاہراہ قائد اعظم میں98 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔