لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک رہنے کا امکان

151

لاہور۔21مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں 22 سے24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور 23 سے27 مئی کے دوران6 سے8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں دوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 19فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 88 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ155 ،فیز8 ایوی گر ین 92،ذکی فارمز88 ،سی ای آر پی آفس132،سید مراتب علی روڈ90،ٹھوکر نیاز بیگ97 اور فیز8 ڈی ایچ اے میں102 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔