لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

151
لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

لاہور۔8جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم و خشک ر ہا تاہم جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی درمیانی بارش ہوئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27جبکہ زیادہ سے زیادہ42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب25فیصد رہا

،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح74فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یوایم ٹی69، پاکستان انجینئرنگ سروسز 86، جوہر ٹا ئون بلاک اے66،سید مراتب علی روڈ75،ریونیوسوسائٹی 73 ،سی ای آر پی آفس 88اور لاہور امریکن سکول میں 58ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔