لاہور۔28اگست (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائو ں اور گر ج چمک کے سا تھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔
گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش کوٹ ادو میں 50 ملی میٹر، اوکاڑہ 49، بہاولنگر 44، ساہیوال 40، ملتان (ایئرپورٹ 38، سٹی 23)، سرگودھا 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ 24، جوہرآباد، خانیوال 18، منڈی بہاالدین 17، بہاولپور (سٹی 16،ائرپورٹ09)، لاہور (ایئرپورٹ 16، سٹی 12)، شیخوپورہ، جھنگ 15، بھکر 13، قصور 12، حافظ آباد، لیہ 07، فیصل آباد 06، نور پور تھل 04، خان پور، ڈی جی خان 03، رحیم یار خان، گجرات اور گوجرانولہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24جبکہ زیادہ سے زیادہ 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 91فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 89فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا کہ ریونیو سوسائٹی میں99، یو ایم ٹی 92،سید مراتب علی روڈ پر97،ٹھو کر نیا ز بیگ156،یوایس قونصلیٹ 94،پاکستان انجینئرنگ سروسز 86،سی ای آر پی آفس 164،عسکری ٹین 142،نٹسول آفس96 اور فیز ایٹ ایوی گرین میں158ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔