لاہور۔18اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہواوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔ گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش ڈیرہ غازی خان 101 ملی میٹر بارش، جھنگ 92، کوٹ ادو 86، سرگودھا 54، نارووال 49، خانیوال 35، اٹک 32، رحیم یار خان 28، ملتان (سٹی، ایئرپورٹ 24)، جوہرآباد 22، بھکر، لیہ 21، منڈی بہاوالدین 18، خان پور 15، نور پور تھل 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، لاہور (سٹی 04)، فیصل آباد، منگلا 04، ساہیوال 03، بہاولپور (ایئرپورٹ 02)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02، سٹی 01) اورشیخوپورہ 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 122فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں ریونیو سوسائٹی میں147، یو ایم ٹی 124،ٹھو کر نیا ز بیگ119،فیز ایٹ ایوی گرین 175،پاکستان انجینئرنگ سروسز 156،سی ای آر پی آفس 115،عسکری ٹین 106،نٹسول آفس157 اور لاہور امریکن سکول میں179 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=495084