لا ہور سمیت پنجاب کے وسطی و شمال مشرقی علاقوں میں گر ج چمک کے سا تھ بارش کا امکان

102
rain
rain

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے وسطی و شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔

گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش بہاول نگر میں 9 ملی میٹر، خانیوال، شیخوپورہ 4 اور ملتان میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 158فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا ،ریونیو سوسائٹی میں183، یو ایم ٹی 179،سید مراتب علی روڈ پر212،ٹھو کر نیا ز بیگ184،یوایس قونصلیٹ 160،پاکستان انجینئرنگ سروسز 167،سی ای آر پی آفس 193 اور آرک ون سٹیشن 165 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔