- Advertisement -
سری نگر۔ 11 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباءپر مسلسل حملوں ،مزار شہداءکی بے حرمتی اور معصوم کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ بھارتی پولیس نے مظاہرےن کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعما ل کرکے درجنوں رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سے پہلے بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528
- Advertisement -