لبنان، بیروت میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہوگئے

68
Explosions at Guinea fuel depot
PeshawarExplosions at Guinea fuel depot

بیروت ۔ 4 اگست (اے پی پی) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو دو دھماکوں کے نتیجے میںدس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق دھماکے بیروت کی بندرگاہ کے قریب ہوئے اور اس سے کئی کلومیٹر تک عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریبی شاہراہ پر کئی گاڑیاں الٹ گئیں اور دھماکوں کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ لبنان کے وزیر صحت حمادحسن کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے میں زمین بوس ہونے والی ایک عمارت کے ملبے سے دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کے وزیراعظم نے (آج) بدھ کو ملک میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔