27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلبنانی حزب اللہ کا اعلیٰ فوجی کمانڈر شام میں ہلاک

لبنانی حزب اللہ کا اعلیٰ فوجی کمانڈر شام میں ہلاک

- Advertisement -

دمشق۔ 13 مئی (اے پی پی) لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کا ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر مصطفیٰ بدر الدین ہمسائے ملک شام میں ہلاک ہو گیا ہے۔ اسے حزب اللہ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان کا کمانڈر عسکریت پسندوں سے لڑائی کرتے ہوئے ہلاک ہوا ہے تاہم اس سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ لبنان کی حزب اللہ تنظیم ہمسایہ ملک شام میں صدر اسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے جنگجو شامی سرکاری فورسز کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں