37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلبنانی سیاستدان ذاتی مفادات کو بالائے طاق ر کھ کر ملک میں...

لبنانی سیاستدان ذاتی مفادات کو بالائے طاق ر کھ کر ملک میں طاقت کے خلا کو پر کرنے کے لیےمعاہدہ کریں، پوپ فرانسس

- Advertisement -

روم ۔7نومبر (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ اور مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لبنانی سیاست دانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق ر کھ کر ملک میں طاقت کے خلا کو پر کرنے کے لیےمعاہدہ کریں۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے بحرین کے دورے سے واپسی پر پوپ فرانسس کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ وہ لبنانی سیاست دانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک پر توجہ دیں اور کسی معاہدے پر پہنچیں۔

یاد رہے کہ لبنان میں اس وقت کوئی فعال حکومت نہیں اور صدر بھی سبکدوش ہوچکے ہیں۔عالمی بینک کے مطابق لبنان گزشتہ 3سال سے اپنی حالیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، 2019 سے اب تک بلیک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں 95 فی صد سے زیادہ کمی اور غُربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں