لبنان کی مدد کے لیے 21 واں طیارہ بیروت پہنچ گیا

187
لبنان کی مدد کے لیے 21 واں طیارہ بیروت پہنچ گیا

ریاض۔10نومبر (اے پی پی):لبنان کی مدد کے لیےسعودی عرب کا 21 واں طیارہ بیروت پہنچ گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے 21 ویں طیارے میں مختلف امدادی و غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں۔

واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔