لبنان کی وادی البقاع میں اسرائیلی بمباری سے 60 لبنانی شہید ،58 زخمی

123

بیروت ۔29اکتوبر (اے پی پی):لبنان کی وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے کہ وادی البقاع میں اسرائیلی بمباری سے 60 لبنانی شہید اور58 زخمی ہو گئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نےبتایا کہ اسرائیل نے البقاع وادی کے 12 مختلف علاقوں میں بمباری کی ہے ، جس سے دو بچوں سمیت 60 لبنانی شہید ہوئے اور 58 زخمی ہو گئے ہیں۔60 میں سے 16 لبنانیوں کی شہادت بعلبک شہر کے مغرب میں واقع العلاق میں ہوئی ہیں۔

گورنر بعلبک نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو سب سے زیادہ پرتشدد کارروائی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ بعلبک وادی البقاع کا علاقہ ہے جس کی سرحد شام سے ملتی ہے۔