- Advertisement -
بیروت ۔25مارچ (اے پی پی):لبنان کے وزیر دفاع مائیکل منسی کل26مارچ کو شام کا دورہ کریں گے۔ العربیہ کے مطابق یہ لبنانی وزیر دفاع کا بشار الاسد رجیم کے خاتمے کے بعد پہلا شامی دورہ ہوگا۔ ان کے ساتھ اس دورے میں سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ حکام شامل ہیں جو دمشق میں شامی وزیر دفاع مرھف ابو قصرہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی اس دورے کا اہم موضوع ہوگا ۔ تاکہ سرحدوں پر صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اور باہمی تعلقات و دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے۔ جس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی ‘کراس بارڈر’ جارحیت کا امکان نہ رہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576030
- Advertisement -