لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

111
کوئٹہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جنرل اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی تھے۔ پولیو ڈے منانے کا مقصد پولیو کے بارے میں کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
تقریب کے دوران ڈی ای او سی لسبیلہ کی جانب سے پولیو ٹیم اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے مانیٹروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اے ڈی سی جنرل، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے اسناد پیش کیں۔تقریب کے دوران اے ڈی سی جنرل سراج بلوچ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”تمام پولیو ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اور ہم پولیو کے خاتمے کے لیے آپ کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔