لفافے نہیں اب تو ٹرک کا دور ہے، اور ٹرک آپ کے پاس ہیں، لیگی راہنما طلال چوہدری کا ٹویٹ

124
وزیراعظم شہبازشریف نے فیصل آباد کو 10 ارب روپے کے دو اہم منصوبوں کا تحفہ دیا ۔طلال چوہدری

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما طلال چوہدری نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لفافے نہیں اب تو ٹرک کا دور ہے اور ٹرک آپ کے پاس ہیں ”مارشل لاء بھی وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیار“ آئینی گفتگوہے؟

اتوار کوفواد چوہدری کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ ”اللّہ باقیوں کو اندھا کردے“ آئینی گفتگو ہے؟”وہ تو Traitors ہیں“آئینی گفتگو ہے؟کیا آئین یہ کہتا ہے کہ ساس کی تعظیم اور آئین و پارلیمنٹ کی توہین کی جائے ۔