للیانی سب ڈویژن کے لائن مین پر تشدد کا معاملہ،ایکسئن نے نوٹس لے لیا،ترجمان

112
LESCO

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کی للیانی سب ڈویژن کے لائن مین اللہ دتہ کو نا دہندگان کےخلاف آپریشن کے دوران تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق قصور سرکل کی للیانی سب ڈویژن میں نادہندگان کےخلاف آپریشن کیا گیا،للیانی سب ڈویژن کے لائن مین اللہ دتا نے ونڈانہ گائوں میں چیکنگ کے دوران نادہندگان سے بل جمع کروانے کی درخواست کی تو انہوں نے لائن مین اللہ دتا کوبندوق اور چاقو سے مارنا شروع کر دیا، اہل علاقہ نے چاقو مارکر اس کی ناک اور انگلیاں زخمی کر دیں۔

ایس ای قصور کی ہدایت پر ایکسیئن قصور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کی مدد سے کارروائی شروع کروا دی ہے۔ پولیس کی جانب سے ان غنڈوں کی تلاش جاری ہے،جلد ہی ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔