لندن۔8مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) بروز ہفتہ مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،
دوسرے میچ میں بورن ماؤتھ اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ کرسٹل پیلس اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا میچ وولور ہیمپٹن اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ 9 مارچ کا پانچویں اور آخری میچ میں آرسنل اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ،لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 63 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔