اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اونٹاریو میں کینیڈا کے دہشت گرد نے ٹرک چڑھا کر مسلمان خاندان کو قتل کردیا، یہ قابل مذمت ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ کس قدر عدم برداشت اور "دوسرے” سے نفرت دنیا بھر میں عام ہورہی ہے۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹا لڑکا بچ گیا اور وہ ہسپتال میں ہے ۔