لندن سے حج کے لیے سائیکلوں پر سفر کرنے والے نوجوان مصر پہنچ گئے

قاہرہ ۔ 28جولائی (اے پی پی) لندن سے 8 نوجوانوں کا ایک قافلہ جو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل سائیکلوں پر حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوا تھا، مصر پہنچ گیا ہے، قافلے میں 7 نوجوان پاکستانی نژاد شامل ہیں جبکہ آٹھویں کا تعلق سری لنکا سے ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیکل سواروں کا اصل مقصد حج کے ساتھ ساتھ 5 ممالک کے غریب اور نادار لوگوں کے …

قاہرہ ۔ 28جولائی (اے پی پی) لندن سے 8 نوجوانوں کا ایک قافلہ جو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل سائیکلوں پر حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوا تھا، مصر پہنچ گیا ہے، قافلے میں 7 نوجوان پاکستانی نژاد شامل ہیں جبکہ آٹھویں کا تعلق سری لنکا سے ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیکل سواروں کا اصل مقصد حج کے ساتھ ساتھ 5 ممالک کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے چندہ اکھٹا کرنا ہے۔سائیکل سوار قافلے کے سربراہ 45 سالہ طاہر حسن اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سفر ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا۔