33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کاروباری اداروں کیلئے تقریب...

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کاروباری اداروں کیلئے تقریب کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کاروباری اداروں کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پاکستان اور برطانیہ کے د رمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان فیڈریشن آف ایوان ہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی)اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ لندن سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق تقریب میں پاکستانی اور برطانیہ کی صف اول کی کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈائریکٹرز کے علاوہ ایف پی سی سی آئی اور پی بی بی سی کے نمائندگان، میئر آف لندن آفس،لندن سٹاک ایکسچینج ،سٹینڈرڈ چارٹر،مارکس اینڈ سپینسر،ڈیبن ہیمز،برطانوی محکمہ برائے بین الاقوامی تجارت،یو بی ایل اور ایچ بی ایل کے نمائندگان نے شرکت کی۔برطانیہ کے پاکستان کیلئے نئے مقرر ہونے والے نمائندے رحمان چشتی،اراکین پارلیمنٹ بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں