پشاور۔ 25 نومبر (اے پی پی):لنڈکوتل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعہ آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 3 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں منشیات مخالف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او لنڈکوتل نے علاقہ زیڑے پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر D2402 کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 3 کلوگرام ائس برآمد کرکے ملوث دونوں ملزمان نورخان ولد محمد اشرف سکنہ افغانستان اورسلمان خان ولد آفتاب عالم سکنہ ولی بیگ خیل کو گرفتارکر کرکے مزید تفتیش کے لیے لنڈیکوتل حوالات منتقل کر دیا گیاہے۔