27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںلنڈی کوتل،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں قومی ملکان،بلدیاتی نمائندوں،طلباءاور...

لنڈی کوتل،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں قومی ملکان،بلدیاتی نمائندوں،طلباءاور پولیس فورس کے جوانوں کی شرکت

- Advertisement -

لنڈی کوتل۔ 12 مئی (اے پی پی):نڈی کوتل میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں قومی ملکان،بلدیاتی نمائندوں،طلباءاور پولیس فورس کے جوانوں نےشرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ریلی کے شرکاء نے لنڈی کوتل چروازئے چیک پوسٹ سے ہوکر لنڈی کوتل کینٹ چھاؤنی گیٹ تک مارچ کیا۔ شرکاء میں علاقے مشران، طلباء، بلدیاتی نمائندگان و دیگر مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ قبائلی عوام پہلے بھی مشکل حالات میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔شرکاء نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن انڈیا کو دندان شکن جواب دیکر پوری دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا. لنڈی کوتل پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب الدین، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ، لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عدنان آفریدی سب انسپکٹر عشرت شینواری ایڈیشنل ایس ایچ او ملک زینت آفریدی ایڈیشنل ایس ایچ او سعید افریدی

- Advertisement -

قومی مشران ملک ماصل خان شینواری. ملک خالد آفریدی. ملک تاج الدین شینواری ملک طاہر شینواریطورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مجیب شینواری تاجر یونین کے صدر چئرمین یادوزیر شینواری اور دیگر طلباء مشران سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے اختتام پر مشران نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کوہار پہنا ئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں