24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںلنڈی کوتل پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

لنڈی کوتل پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):لنڈی کوتل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے چار کلو آئس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی کی زیر نگرانی بہار گل اور دیگر پولیس نفری نے لنڈی کوتل بائی پاس کے مقام پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔

- Advertisement -

دورانِ تلاشی ملزم سے 4 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم محمد اریف شنواری کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں