لنڈی کوتل پولیس کی کارروائیاں، دو سمگلر گرفتار،دو گاڑیاں اور 40 کلوگرام آئس برآمد

184
Criminal arrested
Criminal arrested

لنڈی کوتل۔ 02 ستمبر (اے پی پی):لنڈی کوتل میں جمرود پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو سمگلگرز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دو گاڑیاں اور 40کلوگرام آئس برآمد کی۔ ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی منشیات کی مالیت 44 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،

گرفتار ملزمان منظم منشیات سمگلر گروہ کے کارندے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں کو مختلف قسم کی منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں، منشیات کے خلاف جاری مہم میں یہ آئس کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔