ہمبنٹوٹا۔3دسمبر (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ 2020ءکے میچ میں ڈمبولا وائیکنگز نے کینڈی ٹسکرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی‘ اینجلو پریراکو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو ایل پی ایل کے دسویں میچ میں کینڈی ٹسکرز کے کپتان کوسال پریرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینڈی ٹسکرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی‘ کوسال مینڈس 45 بالوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے جبکہ کپتان کوسا پریرا 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ڈمبولا وائیکنگز کے بولرز رجیتھا اور پشپا کمارا نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ڈمبولا وائیکنگز کے بلے بازوں نے 157 رنز کا ٹارگٹ اننگز کے آخری اوور میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈمبولا کے بلے باز اینجلو پریرا نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ کپتان داسن شناکا 33 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کینڈی ٹسکرز کے مناف پٹیل‘ پریرا‘ کونارتنے‘ پرسنا اور پرادیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈمبولا کے اینجلو پریرا کو بہترین اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ڈمبولا وائیکنگز میچ 5 وکٹوں سے اپنے نام کرکے ایل پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی جبکہ کینڈی ٹسکرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔