لنکا پریمیئر لیگ میں شامل ہونے پر خوشی ہے، لیگ نے سری لنکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا، وسیم اکرم

300
وسیم اکرم

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انہیں لنکا پریمیئر لیگ میں شامل ہونے پر خوشی ہے، لیگ نے سری لنکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے لنکا پریمیئر لیگ کا کردار اہم ہے، وہ بہت جلد سری لنکا جا رہے ہیں جہاں جاری لنکا پریمیئر لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے اور کرکٹ کے اس یادگار ایونٹ میں سری لنکن عوام کے ساتھ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لنکا پریمیئر لیگ سری لنکن عوام کے توقعات پر پورا اترے گی کیونکہ سری لنکن عوام کرکٹ کی بہت بڑی مداح ہے اور کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ وہاں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں 5 ٹیمیں شامل ہیں اور لیگ کا آغاز 6 دسمبر سے ہو چکا ہے، لیگ کا فائنل 23 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔