ہمبنٹوٹاباد۔16دسمبر (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ 2020کے فائنل میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘ شعیب ملک نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ بدھ کو لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جافنا سٹالینز کے آل راونڈر شعیب ملک نے 46 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے فائنل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ عثمان شنواری نے فائنل میں دو اہم کھلاڑیو ںکو آوٹ کرکے جافنا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ گال گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر اعظم خان نے 17 بالوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور محمد عامر نے بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔