لنکا پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹومیچ میں (کل ) بی لو کینڈی اور گال ٹائٹنز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی

128
سری لنکا کاورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف بڑے سکور کا ریکارڈ

کولمبو۔18اگست (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ میں (کل )ہفتہ کو کوالیفائرٹومیچ کھیلا جائے گا۔

لنکا پریمیئر لیگ کے کوالیفائی ٹومیں بی لو کینڈی اور گال ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے، جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن جافنا کنگز،دمبولا اورا ،گال ٹائٹنز ،بی لوکینڈی اور کولمبو سٹرائیکرز شامل ہیں۔

ایل پی ایل میں کل ہفتہ کو کوالیفائر ٹو میچ میں بی لو کینڈی اور گال ٹائٹنز کی ٹیمیں آر پریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ بی لو کینڈی کو وینندو ہسرنگا لیڈ کریں گے جبکہ گال ٹائٹنز کی ٹیم داسن شاناکا کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ایونٹ کے کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کا فائنل 24 اگست کو کولمبو کے آر پی آئی سی ایس میں کھیلا جائے گا ۔