لنکا پریمیئر لیگ 2020 ، گونا تھلا کا 476 رنز اور ہسارانگا 17وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے

85

ہمبنٹوٹا۔16دسمبر (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ 2020ءمیں گوناتھلاکا 476 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور ہسارانگا 17 وکٹوں کے ساتھ بہترین باولر قرار پائے۔ بدھ کو لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جافنا سٹالینز نے گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں گال گلیڈی ایٹرز کے گوناتھلاکا سب سے اوپر ہیں۔ انہوں نے 10 میچوں میں 59 کی اوسط سے 476 رنز بنائے جبکہ کولمبو کنگز کے لاوری ایوانس 8 میچوں میں 57 کی اوسط سے 289 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے اور ڈمبولا وائیکنگز کے شناکا نے 9 میچوں میں 39 کی ایوریج سے 278 رنز بنائے۔ باولرز میں سے جافنا سٹالینز کے ونیندو ہسارانگا 17 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ گال گلیڈی ایٹرز کے لکسان 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور کولمبو کنگز کے سپنر قیس احمد نے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈمبولا وائیکنگز کے وکٹ کیپر ڈک ویلا نے وکٹوں کے پیچھے 10 شکار کرکے سرفہرست رہے۔ گال گلیڈی ایٹرز کے جے سوریا آٹھ کیچوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔