لنکا پریمیر لیگ 14 نومبر سے سری لنکا میں شروع ہوگی

133

کولمبو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ فرنچائزائزڈ ٹی ٹونٹی لیگ، لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہوکر 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ابتدائی طور پر لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) 28 اگست سے 20 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلی جانے تھی لیکن اسے کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے مسلسل عدم استحکام کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایل پی ایل تین بین الاقوامی مقامات پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کولمبو ، کینڈی ، گالے ، دمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے موسوم پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبردآزما ہوں گی۔ ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک مقامی لیگ کا کھلاڑیوں اور مداحوں دونوں نے ایک ساتھ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ یہ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ وہ دنیا کے اعلی درجے کے کرکٹرز کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکے۔