لنگرخانہ سکیم ریاست مدینہ کی اقدارکے مطابق فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے ، ڈاکٹرثانیہ نشتر

87

ملتان ۔12 ستمبر(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ لنگرخانہ سکیم ریاست مدینہ کی اقدار کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس منصوبے کابنیادی مقصدیہ ہے کہ لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیران کی مددکی جائے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جنرل بس سٹینڈکے لنگرخانے کے دورہ کے موقع پربات چت کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ40لاکھ افراد د یہاڑی دارہیں جوملکی آبادی کابڑاحصہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لنگرخانے بوڑھے مسافروں ،طالب علموں خواتین اوردوسرے مستحق افرادکی خدمت کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستانی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعدادمیں شیلٹرزہوم اورلنگرخانے قائم کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پسماندہ علاقوں سے جولوگ روزگارکی تلاش یاعلاج معالجے کے لئے بڑے شہروں میں آتے ہیںان میںمریض اورطلباء ہوٹل کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے،لنگرخانے ان کے لئے ایک بڑی سہولت ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پرلنگرخانے اورشیلٹرزہوم ڈویژنل ہیڈکوارٹرزپرقائم کئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو باعزت طریقے سے رہائش اورخوراک کی سہولت فراہم کی جاسکے۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوطیب خان نے ڈاکٹرثانیہ کو بتایاکہ لنگرخانے پرمسافروں اورلوگوں کو صاف ستھراکھانااورپانی فراہم کیاجارہاہے ۔بعدازاں ڈاکٹرثانیہ نشترنے زیرتعمیر احساس سیلانی لنگرخانے کابھی دورہ کیایہ لنگرخانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایاجائے گا۔