پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے زچہ اور نومولود بچے مکمل صحت یاب ہیں۔تیمر گرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کے مطابق ہسپتال میں زچگی کے لئے لائی جانے والی علاقہ شگو کی رہائشی خاتون کے ہاں 2بیٹوں اور 3بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیدا ہونے والے پانچوں بچے اور ان کی ماں مکمل طورپر صحت یاب اورتندزست ہیں ۔بچوں کے والد سراج خان نے 5بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کاشکرادا کیا ہے ۔