لوئرکوہستان ،شولگرہ میں مسافر بس کو حادثہ، 43 افراد زخمی

63

لوئر کوہستان ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):لوئرکوہستان کے مقام شولگرہ میں مسافر بس حادثے میں 43 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 لوئرکوہستان کے مطابق بس گلگت سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بشام ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔