لوئر دیر، چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خَلاف کارروائی

260
ذخیرہ اندوزوں

دیر لوئر۔۔۔ 14 ستمبر (اے پی پی):محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ ضلع دیر پائین کی چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی۔

اطلاعات کے مطابق سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر نِدا اقبال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان نے تحصیل تیمرگرہ میں چینی کے مختلف گوداموں میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی پر کارروائی کی ،

متعلقہ ڈیلرز کو روزانہ کی بنیاد پر سٹاک کی انٹری فوڈ آفس تیمرگرہ کے ساتھ رجسٹر ڈ کرنے، چینی سٹاک کا درست ریکارڈ رکھنے اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ۔