پشاور۔ 04 جنوری (اے پی پی):ضلع لوئر دیر کے علاقہ خزانہ تحصیل منڈا سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی نعش دریائے پنجکوڑہ سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ علاقہ منڈز سے ماریہ نامی بچی جس کی عمر چار سال کے قریب بتائی جا رہی ہے، گزشتہ شام لاپتہ ہوئی تھی،آج (جمعرات) صبح پولیس کو 4 سالہ بچی کی دریائے پنجکوڑہ کے کنارے نعش موجود ہونے کی اطلاع ملی۔
ڈی ایس پی جندول کا کہنا تھا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کےواقعہ کے حوالےسےتفتیش شروع کردی ہے ۔