پاراچنار۔ 22 اپریل (اے پی پی):لوئر کرم کوچی کے مقام پر ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی دیہاتوں کو دریا بُرد ہونے سے بچالیاگیا۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو اطلاع ملی کہ کوچی کے مقام پر قمر کلئے، مینز کلئے اور دیگر دیہات دریائے کرم میں شدید طغیانی اور پانی کا بہاو ہونے کی وجہ سے دریا بُرد ہونے کا خدشہ ہے۔
اس اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحٰمن شاہ،ایکسن محکمہ ایریگیشن ممریز خان ایس ڈی او ایریگیشن، ایس ڈی او تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن صدہ تحصیل چئیرمین ارشد زمان ضلعی انتظامیہ سٹاف تحصیلدار وریخمین بادشاہ اور تحصیلدار خواجہ اسلام ہیوی مشینری کیستاتھ پہنچ گئے اور دیہاتوں کو بچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کرم کی نگرانی میں اپریشن کا آغاز کیا گیا ۔
اس موقع پر بلڈوزر کی اشد ضرورت محسود کی گئی جس پر پاک فوج 73 بریگیڈ 10 سندھ اڑاولی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حسشمت اللہ اور 14 انجینئیر کے کرنل عبداللہ کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر مشینری فراہم کی گئی اور پاک فوج کے جوانوں ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی دن رات کوششوں سے دیہاتوں کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے اہلیان علاقہ نے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو ازمائش کی گھڑی میں اپنےعوام کو بچانے کیلئے پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر کرم اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم اور دیگر اداروں کے سربراہان بذاتِ خود موجود رہے۔