لوئر کوہستان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پٹن لوئر بازار کا دورہ

166
wholesalers
wholesalers

لوئر کوہستان ۔ 02 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلوئر کوہستان نے پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گراں فروشی و ناقص اشیا کی فروخت کرنے پر متعددکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے اور مزید کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشن کو مراسلے بھی ارسال کئے۔