23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںلوئر کوہستان، ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

لوئر کوہستان، ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

لوئر کوہستان ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 لوئرکوہستان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نےنومبر میں 96 مختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔

گزشتہ ماہ کے دوران لوئرکوہستان ریسکیو کنٹرول روم کو کل 2136 کالز موصول ہوئیں، جن میں 176 معلوماتی یا ڈراپ کالز، 96 ایمرجنسی اور 1864 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نے نومبرمیں79 میڈیکل،7 ٹریفک حادثات، 4 ریکوری ایمرجنسی، 3 ڈوبنے کے حادثات اور 3 آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔ ان واقعات یا حادثات میں 92 لوگ متاثر ہوئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا، ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت نومبر میں 20 مختلف ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 18 مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال اور 2 کو ضلع کے اندر دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا، جن میں سے ایک مریض جانبر نہ ہو سکا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لوئرکوہستان ساجد علی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں، جعلی اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں